Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کی ضرورت اور فٹنس معیار کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی ہوگا، بصورت دیگر کھلاڑیوں کی سلیکشن ممکن نہیں ہوگی۔

اس اعلان کے بعد، بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما پر سب کی نگاہیں مرکوز ہو گئی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کھلاڑی پہلے ہی ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ چکے ہیں، اور اب بورڈ کی شرط یہ ہے کہ اگر وہ ون ڈے ٹیم میں دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں ’وجے ہزارے‘ ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔

مہاراشٹر کے 38 سالہ روہت شرما، جنہیں حالیہ دورۂ آسٹریلیا میں قیادت سے ہٹایا گیا تھا اور شبمن گل کو ون ڈے کپتان بنایا گیا تھا، انہوں نے ممبئی سے کھیلنے کے لیے اپنی دستیابی دے دی ہے۔

دوسری جانب، 37 سالہ ویرات کوہلی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ ’وجے ہزارے‘ ٹرافی نہیں کھیلیں گے، لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق، ویرات کوہلی بھی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے آمادہ ہیں۔ وہ دلی کی نمائندگی کریں گے، تاہم ابھی تک یہ طے نہیں ہوا کہ وہ کتنے میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

’وجے ہزارے‘ ٹرافی 38 ٹیموں پر مشتمل ہوگی اور 24 دسمبر 2025 سے 18 جنوری 2026 تک کھیلی جائے گی۔
9 مزیدپڑھیں:مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھُپے ہیں اپنی خیر منائیں ، فیصل واوڈا

یہ بھی پڑھیں