Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا منفرد ریکارڈ برابر کردیا

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا منفرد ریکارڈ برابر کردیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف رائے پور میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی نے سیریز کی مسلسل دوسری سنچری بنائی۔

یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 53ویں اور مجموعی طور پر 84ویں انٹرنیشنل سنچری تھی۔

اس سنچری کی خاص بات یہ ہے کہ یہ رائے پور میں ویرات کوہلی کی پہلی ون ڈے سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ویرات کوہلی 34 مختلف وینیوز پر ون ڈے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جس کے باعث ویرات کا نام ایکس پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

اس سے قبل بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر نے 34 مختلف وینیوز پر سنچریز بنا رکھی تھیں۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارت کے روہت شرما ہیں جنہوں نے 26 مختلف مقامات پر ون ڈے سنچریز بناچکے ہیں۔

جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلیئرز 21 مختلف وینیوز پر سنچریز بناچکے ہیں۔
مزیدپڑھیں:کریتی سینن کے گھر شادی کی تیاریاں شروع، شادی کہاں ہوگی؟

یہ بھی پڑھیں