Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

وسیم اکرم کی پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان سے اہم اپیل

لندن(نیوز ڈیسک)سابق پاکستانی کرکٹ کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی افراد لیگ کی ٹیمیں خریدیں وہ کوچز سے یہ سوال نہ کریں کہ میچ کیوں ہارے ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اکثر میچ ہارنے کے بعد مالکان براہِ راست کوچز کے پاس آ جاتے ہیں اور یہ سوال کرتے ہیں کہ آپ میچ کیوں ہارے ہیں؟

ان کے مطابق اس سوال کا واضح جواب دینا مشکل ہے کیونکہ کرکٹ ایک کھیل ہے اور اس میں کبھی کوئی جیتتا ہے تو کبھی ہارتا ہے۔

انہوں نے پی ایس ایل کی خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لیگ صرف 34 یا 35 دن میں مکمل ہو جاتی ہے جس سے یہ باقی دیگر کرکٹ لیگوں کی طرح طول پکڑنے سے بچ جاتی ہے، بچے بڑے ہوجاتے ہیں اور دوسری لیگ ختم ہی نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا روڈ شو برطانیہ کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جسے پاکستان کرکٹ کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:کرینہ کپور نے ساس شرمیلا ٹیگور کی سالگرہ پر جذباتی پیغام اور تصاویر شیئر کردی

یہ بھی پڑھیں