دبئی (اوصاف نیوز)انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا جہاں فیصلہ کن معرکے میں اس کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل نے پاکستان نے بنگلادیش کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔
قومی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بنگلا دیشی ٹیم کی پہلی وکٹ پانچویں اوور میں 24 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی ہے۔ رفعت بیگ کو علی رضا نے کپتان فرحان یوسف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے اپنی پہلی وکٹ لی۔
انہوں نے 14 رنز بنائے۔مجموعی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے محمد صیام نے 9 رنز کے انفرادی اسکور پر زواد ابرار کو چلتا کیا۔ پاکستانی بولرز کے سامنے حریف بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔عبدالسبحان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حذیفہ احسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ٹاگٹ پورا کر دیا۔ قومی ٹیم نے 122 رنز کا ہدف 63 گیند پہلے حاصل کیا اور فائنل میں جگہ بنا لی۔سمیر منہاس نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 69رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ بارش کےباعث میچ کو 27 ،27 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کویتی حکومت کا جنوری 2026 میں 6 سرکاری تعطیلات کا اعلان

