Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پیٹ کمنز عمران خان کے ہم پلہ آگئے مچل جانسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سابق پاکستانی کپتان عمران خان کے ہم پلہ آگئے۔

ایشیز سیریز کے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پیٹ کمنز نے ریڈ بال فارمیٹ میں تیرہویں مرتبہ جو روٹ کی وکٹ حاصل کی جو کسی بھی بولر سے زیادہ ہے۔

انگلینڈ کی 6 میں سے 3 وکٹیں پیٹ کمنز نے حاصل کی ہیں اور مچل جانسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ پیٹ کمنز کی ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان 150 وکٹیں بھی مکمل ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل صرف سابق پاکستانی کپتان عمران خان (187) یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔


یاد رہے کہ پیٹ کمنز انجری کے باعث سیریز کے پہلے دونوں میچز نہیں کھیل سکے تھے۔
مزیدپڑھیں:بابر اعظم کی بگ بیش لیگ میں پہلی نصف سنچری، اہم سنگِ میل عبور کر لیا

یہ بھی پڑھیں