Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سرفراز نے بطور مینٹور پہلا ٹورنامنٹ جیتا، بطور کپتان دو بار فائنل میں بھارت کو ہرایا

دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز کپتان سرفراز نے بطور مینٹور پہلا ٹورنامنٹ جیتا جبکہ وہ کپتان کی حیثیت سے دو بار فائنل میں بھارت کو شکست دے چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ کی تاریخ یوں تو سنہری یادوں اور سنسنی خیز لمحات سے بھری پڑی ہے، تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے بہت سارے کپتانوں میں بلاشبہ سرفراز احمد کا نام ہمیشہ سنہری حرفوں سے لکھا جائے گا، پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک بار پھر اپنی لیڈر شپ ثابت کرتے ہوئے انڈر19 ایشیا کپ فائنل میں بھارت کو شکس تے دوچا کردیا ہے۔

سرفراز نے بطور مینٹور بھارت کے خلاف پہلا ٹورنامنٹ جیتا، ایشیا کپ انڈر 19 فائنل میں ان کی مینٹور شپ میں پاکستانی بچے بھارت پر بہت بھاری نظر آئے۔

اس سے قبل بطور کپتان وہ دو بار آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں بھارتی سرماؤں کو زیر کرکے اپنا نام تاریخ میں اور پاکستانی مداحوں کے دلوں میں لکھوا چکے ہیں۔

2017 کی چیمپینز ٹرافی کی فلمی فتح کون بھول سکتا ہے جس نے سرفراز کو پاکستان کا پہلا کپتان بنایا جس نے نہ صرف آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کو شکست دی بلکہ فائنل کی ٹرافی بھی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کے نام کی۔

سرفراز احمد کی قیادت میں 2006 میں پاکستان نے انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی اور ٹائٹل اپنے نام کیا تھا پھر اسے کے بعد یہ سلسلہ رکا نہیں اور اب تک جاری ہے۔

اگر یہ کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا کہ ٹائٹل کےلیے مقابلہ چاہے آئی سی سی ایونٹ کا ہو یا ایشیا کپ کا، فائنل میں بھارت کو شکست دینا سرفراز احمد کی عادت بن چکی ہے اور بھارت کےلیے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں۔

یوں تو سرفراز احمد اپنی زندی کی 38 بہاریں دیکھ چکے ہیں مگر وہ ابھی انٹرنیشنل کرکٹ سے باضابطہ طور پر ریٹائر نہیں ہوئے اور ہوسکتا ہے کہ وہ ایک بار پھر سے پاکستان کی گرین شرٹس میں نظر آئیں۔

سرفراز احمد کی لیڈر شپ کی تعریف کرتے ہوئے انڈر19 کرکٹر علی رضا نے بھی کہا کہ سرفراز بھائی ہمارے مینٹور ہیں وہ چیمپئنز ٹرافی جتوا چکے ہیں، کیمپ میں جوسیکھا تھا یہاں آکر وہی کام کیا۔

دریں اثنا وزیراعظم نے انڈر19 ایشیاکپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا، بھارت کو فائنل میں شکست دیکر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں