Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

بھارتی کرکٹرز کا غرور خاک میں مل گیا ،جنوبی افریقی کپتان سے معافی مانگ لی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹرز کا رویہ تنازع کا شکار ہو گیا، جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما سے معافی مانگ لی گئی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیمبا باووما کے حوالے سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا، جس پر بھارتی کرکٹرز جسپریت بمرا اور رشبھ پنت نے جنوبی افریقی کپتان سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق دورانِ میچ بھارتی کھلاڑیوں نے ٹیمبا باووما کے قد سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کیے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ شائقین کرکٹ نے بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا۔

تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس واقعے پر بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی نہیں کی۔

جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے اس حوالے سے کہا کہ انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ بھارتی کھلاڑی اپنی زبان میں ان کے بارے میں کچھ کہہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد میں دو سینئر بھارتی کھلاڑی ان کے پاس آئے اور باقاعدہ معافی مانگی۔

ٹیمبا باووما کے مطابق جب ان سے معذرت کی گئی تو انہیں معاملے کی مکمل تفصیل معلوم نہیں تھی، جس پر انہوں نے ٹیم کے میڈیا منیجر سے تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ باہمی احترام کھیل کا بنیادی اصول ہے اور ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
مزیدپڑھیں:لورالائی، تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی،خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں