Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں روک دیں، بنگلادیش کی مکمل حمایت کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں روک دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی کی ہدایات پر 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتطامیہ سے متبادل پلان بھی مانگ لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔

پی سی بی کا موقف ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بھارت جا کر نہ کھیلنے کا بنگلادیش کا موقف معقول اور درست ہے۔

بنگلادیش کا ایشو حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لے گا۔
مزیدپڑھیں:ماہرہ برقع پہنے گی تو ڈانس کیسے کرے گی؟ جواد احمد متنازع بیان پر تنقید کی زد میں آگئے

یہ بھی پڑھیں