Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے بعد کھلاڑیوں کابڑافیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنگلہ دیش کی حمایت کی۔ پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی اسے من و عن عمل کریں گے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پی سی بی کے موقف پر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا۔

کھلاڑیوں نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا اور مکمّل حمایت کی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارت نہ کھیلنے کے حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا موقف اصولوں پر مبنی ہے۔ پی سی بی آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتا ہے۔ ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنگلہ دیش کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی اسے من و عن عمل کریں گے۔ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں۔ سب کو کرکٹ کے اصولوں پر چلنا چاہیے۔ ہمارے کھلاڑی با صلاحیت اور ہر لحاظ سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے ۔شائقین کرکٹ کی نظریں بھی پاک آسٹریلیا سیریز پر ہیں اور وہ بجا طور پر آپ سے بہترین کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے کہا کہ ہم سب پی سی بی کے اصولی موقف کے ساتھ ہیں۔

کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینجر ٹیم نوید اکرم چیمہ، عاقب جاوید ،چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، ڈائریکٹر میڈیا ، ڈائریکٹر کمرشل اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزیدپڑھیں:صدر ٹرمپ نے اس خفیہ ہتھیار کا نام بتا دیا جس کی مدد سے وینزویلا کے دفاعی نظام کو جام کیا گیا

یہ بھی پڑھیں