Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

صدر ٹرمپ نے اس خفیہ ہتھیار کا نام بتا دیا جس کی مدد سے وینزویلا کے دفاعی نظام کو جام کیا گیا

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خفیہ ہتھیار کا نام بتا دیا ہے جس کی مدد سے وینزویلا کے دفاعی نظام کو جام کر کے صدر مادورو کو گرفتار کیا گیا تھا۔

نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے، صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ایک خفیہ امریکی ہتھیار “ڈسکمبوبیولیٹر” (Discombobulator) کا استعمال وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو گرفتار کرنے کے دوران کیا گیا۔ ٹرمپ کے مطابق، 3 جنوری کو کاراکاس میں کی جانے والی کارروائی میں امریکی فوج نے اس ہتھیار کو استعمال کرتے ہوئے وینزویلا کے دفاعی نظام کو ناکارہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں مادورو کی گرفتاری ممکن ہوئی۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا کے حکام کے پاس روسی اور چینی راکٹ موجود تھے، مگر “وہ سب ہمارے لیے تھے۔” ٹرمپ نے مزید کہا کہ وینزویلا کے حکام نے راکٹ کے بٹن دبائے مگر کچھ نہ ہوا، اور وہ ان ہتھیاروں کو استعمال نہ کر پائے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے وینزویلا پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا، جس میں صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے امریکا منتقل کیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:امریکا کی نئی دفاعی حکمت عملی: سرحدوں کی حفاظت اور چین کو محدود کرنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑھیں