Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

پی ایس ایل 11: فرنچائزز کی جانب سے ریٹین اور ریلیز کیے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

لاہور(اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز سمیت ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کی 6 فرنچائزز نے اپنے ریٹین شدہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، جبکہ ملتان سلطانز نے اپنی گزشتہ اسکواڈ سے کسی بھی کھلاڑی کو برقرار نہیں رکھا۔

پی سی بی کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے علاوہ تمام فرنچائزز نے 4، 4 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 کھلاڑی ریٹین کیے ہیں۔ لیگ میں شامل ہونے والی 2 نئی فرنچائزز سیالکوٹ اسٹالینز اور حیدرآباد اپنی ریٹینشنز کا اعلان 7 فروری (ہفتہ) تک کریں گی۔

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 3 مرتبہ جیتنے والے واحد کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے، جبکہ عبداللہ شفیق کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں ریٹین کیا گیا ہے۔ زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا گولڈ کیٹیگری میں ٹیم کا حصہ رہیں گے، جبکہ پی ایس ایل 10 کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی محمد نعیم کو سلور کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پراسرار اسپنر ابرار احمد کو پلاٹینم، عثمان طارق کو ڈائمنڈ، پی ایس ایل 10 کے بہترین کھلاڑی حسن نواز کو گولڈ اور بائیں ہاتھ کے بلے باز شمیل حسین کو ایمرجنگ کیٹیگری میں ریٹین کیا ہے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے اور 100 میچز کھیلنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل بابر اعظم کو 2017 کے چیمپئن پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔ اس کے علاوہ سفیان مقیم (ڈائمنڈ)، عبدالصمد (گولڈ) اور فاسٹ بولر علی رضا (ایمرجنگ) بھی زلمی کے ساتھ رہیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا فرنچائز کے ساتھ 9 سالہ سفر ایک دہائی میں داخل ہو گیا ہے، انہیں 3 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم نے پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔ فاسٹ بولر سلمان ارشاد (گولڈ) اور امریکی وکٹ کیپر بیٹر اینڈریز گاؤس (سلور) دیگر ریٹین شدہ کھلاڑی ہیں۔

پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب بولرز میں شامل حسن علی کو کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔ اس کے علاوہ محمد عباس آفریدی (ڈائمنڈ)، خوشدل شاہ (گولڈ) اور سعد بیگ (ایمرجنگ) بھی کراچی کنگز کا حصہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے کسی بھی کھلاڑی کو ریٹین نہیں کیا۔

لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی (پلاٹینم)، عبداللہ شفیق (ڈائمنڈ)، سکندر رضا (گولڈ)، محمد نعیم (سلور)
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: ابرار احمد (پلاٹینم)، عثمان طارق (ڈائمنڈ)، حسن نواز (گولڈ)، شمیل حسین (ایمرجنگ)
اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (پلاٹینم)، سلمان ارشاد (گولڈ)، اینڈریز گاؤس (سلور)
پشاور زلمی: بابر اعظم (پلاٹینم)، سفیان مقیم (ڈائمنڈ)، عبدالصمد (گولڈ)، علی رضا (ایمرجنگ)
کراچی کنگز: حسن علی (پلاٹینم)، محمد عباس آفریدی (ڈائمنڈ)، خوشدل شاہ (گولڈ)، سعد بیگ (ایمرجنگ)
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: فرنچائزز کی جانب سے ریٹین اور ریلیز کیے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

یہ بھی پڑھیں