کولمبو(اوصاف نیوز)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ اے کا اہم میچ 15 فروری بروز اتوار کو کولمبو میں پاکستان اور بھارت کے مابین شیڈول ہے۔
تاہم کولمبو میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق میچ کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا 50 فیصد امکان ہے جبکہ شام 6 بجے کے قریب 2.1 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔
اگر میچ بارش سے متاثر ہوتا ہے تو پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا، شائقین امید کررہے ہیں کہ بارش سے میچ متاثر نہ ہو۔
واضح رہے کہ پاکستان گروپ اے میں چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، گرین شرٹس نے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش میں تاریخ ساز الیکشن میں بی این پی اتحاد نے میدان مارلیا



