Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بابراعظم 2021ء کے بعد سے ایک بھی چھکا نہ لگا پائے

کولمبو(اوصاف نیوز)ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم 2021ء کے بعد سے ایک بھی چھکا نہیں لگا پائے۔
کولمبو میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں بھارت کے خلاف 61 رنز کی بھاری شکست کے بعد قومی ٹیم کو شائقین اور ناقدین کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دباؤ میں بکھر گئی اور 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں بھی ناکام رہے۔

بابر اعظم نے 2021ء میں دبئی میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد سے اب تک ٹی 20 ورلڈ کپ میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف ایک بھی چھکا نہیں لگایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈیا کے خلاف ہونے والے میچ میں بھی بابر اعظم صرف 5 رنز بنا سکے۔
مزید پڑھیں: علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت ناساز ہوگئی، پارلیمنٹرینز تک کھانا پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی:ترجمان

یہ بھی پڑھیں