Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ کا سری لنکا کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف

کولمبو(ویب ڈیسک ) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کےلیے 147 رنز کا ہدف دے دیا۔

پالیکلے میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 146 رنز بنائے، سری لنکا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فل سالٹ کے علاوہ کسی انگلش بیٹر کو کھل کر نہ کھیلنے دیا۔

فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ول جیکس 21 رنز بنا کر دوسرے قابل ذکر کھلاڑی رہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سُپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونا تھا جو کہ بارش کے سبب شروع بھی نہیں ہو سکا تھا۔ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یہ بھی پڑھیں