Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

نیوزی لینڈ کی نظریں سیمی فائنل پر، آج انگلینڈ سے سامنا ہو گا

کولمبو(اوصاف نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کی نظریں سیمی فائنل پر ہیں، نیوزی لینڈ کی فتح اسے اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر لے آئے گی، دوسری جانب انگلینڈ کی جیت پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی دلا سکتی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آج ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا، سپر ایٹ مرحلے میں سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

نیوزی لینڈ اگر یہ میچ جیت لیتا ہے تو وہ گزشتہ پانچ میں سے چوتھی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لے گا، دوسری جانب انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے تاہم وہ گروپ میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کے لیے بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ کا میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پوائنٹس تقسیم ہوئے تھے، جس کے بعد قومی ٹیم کی امیدیں اس بات سے مشروط ہیں کہ انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے اور پھر پاکستان سری لنکا کے خلاف نہ صرف کامیابی حاصل کرے بلکہ نیٹ رن ریٹ کا خسارہ بھی پورا کرے۔
مزید پڑھیں: بیوہ سہارا کارڈ اسکیم 2026 کا باقاعدہ اعلان،رجسٹریشن جاری

یہ بھی پڑھیں