Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2026ء کیلئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

دبئی (اوصاف نیوز)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 7 میچوں میں 383 رنز اسکور کیے جبکہ سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف دو سنچریاں بھی بنائیں۔

وہ ایک ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے سنجو سیمسن، انگلینڈ کے وِل جیکس، نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا اور ٹم سائفرٹ جبکہ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا اور کپتان ایڈن مارکرم شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: فتنہ، طاقت اور خلیج کا غیر یقینی مستقبل

یہ بھی پڑھیں