Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیل سامنے آگئی

احمد آباد(ویب ڈیسک) چند گھنٹوں میں بھارت اور نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔ یہ میچ نریندر مودی اسٹڈیم، احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم کوٹرافی کے ساتھ ساتھ بھاری انعامی رقم بھی ملے گی۔

آئی سی سی نے 13.5 ملین ڈالرز کا مجموعی انعامی پول مقرر کیا ہے، جو 2024 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ فاتح ٹیم کو3 ملین ڈالرز جبکہ رنرز اپ کو 1.6 ملین ڈالرز دیے جائیں گے۔
سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیمیں ہر ایک 790,000 ڈالرز حاصل کریں گی۔
سپر 8 مرحلے تک پہنچنے والی ٹیمیں380,000 ڈالرز اور گروپ مرحلے میں شامل ٹیمیں کم از کم 250,000 ڈالرز کی انعامی رقم حاصل کریں گی۔
یاد رہے کہ 2024 میں بھارت فاتح اور جنوبی افریقہ رنرز اپ رہے تھے، اور بھارتی بورڈ نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کے لیے اضافی انعام بھی دیا تھا۔

اب سب کی نظریں احمد آباد پر ہیں، جہاں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ میگا فائنل شائقین کے لیے یادگار لمحے لائے گا۔
مزیدپڑھیں:ایران کے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا، باضابطہ اعلان مجلس خبرگان کرے گی

یہ بھی پڑھیں