Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح، راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 18ویں مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈی کی ٹیم کو 61 رنز کے واضح فرق سے ہرا دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈی کی بیٹنگ لائن ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.3 اوورز میں 121 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے رائلی روسو نے 53 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ سعود شکیل 42 اور حسن نواز 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

راولپنڈی کے بولرز میں بین سیئرز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عامر نے 2 اور مبصر خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں راولپنڈی کی ٹیم آغاز سے ہی دباؤ کا شکار رہی۔ سعد مسعود نے 31 اور ڈیرل مچل نے 30 رنز بنائے، جبکہ دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

کوئٹہ کی جانب سے جہانداد خان، عثمان طارق اور سعود شکیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کاشف بھٹی اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں پانچ، پانچ میچ کھیل چکی ہیں، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو میچز جیتے ہیں جبکہ راولپنڈی کو ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں