Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

معین علی نے آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل میں شمولیت کی وجہ بتا دی

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر معین علی (Moeen Ali)نے انڈین پریمیئر لیگ چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ میں شمولیت کے فیصلے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق معین علی کا کہنا ہے کہ ان کے فیصلے کی بنیادی وجہ کم میچز میں زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقع کا نہ ملنا تھا۔ ان کے مطابق وہ ایسا ماحول چاہتے ہیں جہاں انہیں مسلسل میدان میں اترنے کا موقع ملے۔

معین علی نے بتایا کہ گزشتہ برس کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے انہیں محدود مواقع ملے، جہاں وہ صرف 6 میچز کھیل سکے اور ان کی کارکردگی بھی نمایاں نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کم مواقع کی وجہ سے وہ مایوسی کا شکار رہے۔
مزیدپڑھیں:آبنائے ہرمز کن شرائط پر کھولی گئی تھی؟
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کافی عرصے سے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے خواہش مند تھے، تاہم شیڈول کے ٹکراؤ کے باعث پہلے موقع نہیں مل سکا۔ اب اپنے کیریئر کے آخری مرحلے میں وہ زیادہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور پی ایس ایل کا مختصر دورانیہ ان کے لیے بہتر ہے۔

اس وقت معین علی کراچی کنگز کا حصہ ہیں، جہاں انہیں تقریباً 2.14 کروڑ روپے میں سائن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں