Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نسیم شاہ ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے

پاکستان سپر لیگ(PSL) کے 11ویں ایڈیشن میں ایک بار پھر قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کا شکار ہوگئے، جس کے باعث شائقین کرکٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ واقعہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میچ میں راولپنڈی کی ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔ فیلڈنگ کے دوران ایک ڈائیو لگاتے ہوئے نسیم شاہ کی بائیں ٹانگ متاثر ہوئی، جس کے بعد وہ شدید تکلیف میں نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق اننگز کے 16ویں اوور میں ڈیپ بیک ورڈ اسکوائر لیگ پر گیند روکنے کی کوشش کے دوران وہ زمین پر گرے اور دوبارہ کھڑے ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں میدان سے باہر لے جایا گیا۔

فرنچائز انتظامیہ نے بعد میں تصدیق کی کہ فاسٹ بولر کے بائیں گھٹنے میں چوٹ آئی ہے اور اس کی نوعیت کا اندازہ میڈیکل ٹیم لگا رہی ہے۔ ان کی فٹنس کے حوالے سے مزید رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسی میچ میں راولپنڈی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ 138 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:ٹرمپ کا بھارت پر بڑا وار، ’جہنم کا گڑھا‘ قرار دینے پر دنیا بھر میں ہلچل

کپتان محمد رضوان نے 45 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ کامران غلام 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، شاداب خان اور کرس گرین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

نسیم شاہ کی انجری نے ٹیم مینجمنٹ اور شائقین دونوں کو پریشان کر دیا ہے، جبکہ ان کی واپسی کے بارے میں حتمی فیصلہ میڈیکل رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں