پاکستان سپر لیگ (PSL) کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam)نے کہا ہے کہ ہر کپتان کی طرح ان کی بھی خواہش ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے لیے ٹرافی جیتیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بعد میں کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی دکھائی اور ہر کھلاڑی نے اپنا کردار بخوبی ادا کیا۔ ان کے مطابق ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں نمایاں بہتری دکھائی ہے۔
انہوں نے سری لنکن آل راؤنڈر کوشل مینڈس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ان کی موجودگی ٹیم کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر میچ دباؤ کا ہوتا ہے، لیکن فائنل کا دباؤ سب سے زیادہ ہوتا ہے، جس کے لیے ٹیم کو ذہنی طور پر مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اصل ضرورت اس ٹیلنٹ کو درست طریقے سے پہچاننے اور اسے صحیح رہنمائی دینے کی ہے۔ ان کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کے موزوں فارمیٹ میں موقع دینا بہت ضروری ہے، کیونکہ ہر کھلاڑی ہر فارمیٹ کے لیے موزوں نہیں ہوتا۔
آٹا مزید مہنگا ہو گیا,قیمت 2100 روپے تک پہنچ گئی
اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ وہ اس سیزن میں اپنی اور عوام کی توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کر سکے، تاہم وہ اپنی فارم بہتر بنانے پر مکمل توجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ تنقید کا جواب الفاظ کے بجائے اپنی کارکردگی سے دینا پسند کرتے ہیں، کیونکہ اچھا کھیلنے کے باوجود بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


