Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آٹا مزید مہنگا ہو گیا,قیمت 2100 روپے تک پہنچ گئی

اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ پر آٹے(Flour) کی دستیابی متاثر ہونے کے بعد قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے عام صارفین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 1050 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کی قیمت 2100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل 10 کلو آٹے کا سرکاری نرخ 910 روپے اور 20 کلو آٹے کا 1810 روپے مقرر تھا، تاہم اب فرق واضح طور پر بڑھتا جا رہا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی کم ہو گئی ہے، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔ کئی علاقوں میں صارفین کو سرکاری نرخ پر آٹا دستیاب ہی نہیں ہو رہا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے سرکاری گندم کی فراہمی میں رکاوٹ ہے، جس سے ملز کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

آئینی عدالت کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنسز میں نمایاں اضافے کی منظوری

شہریوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا بنیادی ضرورت ہے اور اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر آٹے کی سپلائی بہتر بنائے اور قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں