Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آئی پی ایل میں گرل فرینڈ کلچر سے تنگ بھارتی بورڈ کا کرکٹرز سے متعلق اہم فیصلہ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں کھلاڑیوں کی نجی سرگرمیوں اور ٹیم ماحول سے متعلق نئے ضوابط لانے پر غور شروع کر دیا ہے، جن کا مقصد مبینہ طور پر لیگ کی ساکھ اور پروفیشنل ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کو تشویش ہے کہ بعض کھلاڑیوں کی گرل فرینڈز یا پارٹنرز کی ٹیم کے ساتھ موجودگی اور سرگرمیاں لیگ کے پروٹوکول اور نظم و ضبط پر اثر انداز ہو رہی ہیں، جس کے باعث نئے قواعد کی تیاری کی جا رہی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئی پی ایل کے دوران کچھ کھلاڑیوں کی پارٹنرز ٹیم بس میں سفر کرتی ہیں اور ٹیم ہوٹل میں قیام بھی کرتی ہیں، جس پر بورڈ کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔ حکام کا مؤقف ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں بعض اوقات ٹیم کے شیڈول اور تیاری کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ کھلاڑیوں میں ہاردک پانڈیا، یشسوی جیسوال، ایشان کشن اور ارشدیپ سنگھ سمیت دیگر کرکٹرز شامل ہیں جو اپنی پارٹنرز کے ساتھ عوامی مقامات اور سوشل میڈیا پر نظر آتے ہیں۔ ان میں بعض پارٹنرز سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی ہیں جو برانڈز کی تشہیر کرتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں بعض معاملات انتظامی سطح پر مسائل یا شکایات تک بھی پہنچ چکے ہیں، جس کے بعد بورڈ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی آگاہ کیا ہے۔

گھر والےمیری شادی نہیں کرتے، پولیس کرادے، بھارتی خاتون کی تھانے میں درخواست

بتایا جا رہا ہے کہ آنے والے اجلاس میں اس حوالے سے باقاعدہ قواعد و ضوابط متعارف کرائے جا سکتے ہیں، جن کا اطلاق نہ صرف آئی پی ایل بلکہ ممکنہ طور پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر بھی ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ پالیسی نافذ کی جاتی ہے تو اس سے کھلاڑیوں کی نجی زندگی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے درمیان واضح حد بندی ہو جائے گی، تاہم اس فیصلے پر کھلاڑیوں، فرنچائزز اور شائقین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں