لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بابر اعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق عثمان خان بیماری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے زیر غور نہیں آئے جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث بدستور ری ہیب پروگرام جاری رکھیں گے۔
محمد رضوان ، فہیم اشرف، فیصل اکرم اور حسین طلعت کو ون ڈے سیریز سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کیلیے 16 رکنی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال ، عرفات منہاس ، بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، غازی غوری، نسیم شاہ ، روحیل نذیر ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
مزید پڑھیں۔شان مسعود کی کپتانی ختم، فیصلہ ہو گیا، جلد اعلان متوقع، ذرائع



