لاس اینجلس (ویب ڈیسک )میٹا کی زیر ملکیت ایپلیکیشن فیس بک نے صارفین کیلئے ایک بڑا فیچر متعارف کردیا۔
اگر آپ بھی دوستوں اور رشتہ داروں سے بات چیت کیلئے فیس بک میسنجر کا استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ضرور فائدہ مند ثابت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق میٹا نے فیس بک کیلئے منفرد فیچرز متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے،جس کے بعد اب صارفین واٹس ایپ کی طرح فیس بک میسنجر سے بھی ایچ ڈی فوٹوز شیئر کرسکیں گے۔
اس کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہوگا کہ پہلے صارف کسی بھی تصویر کا انتخاب کریں اور پھر اسے بھیجنے سے قبل ایچ ڈی آپشن کو ان ایبل کر دیں۔اس تصویر کے اوپری دائیں کونے پر ایچ ڈی کا ٹیگ بھی نظر آئے گا۔
جبکہ دوسرا فیچر شیئرڈ البمز کا ہے جس میں آپ تصاویر اور ویڈیوز اپنے دوستوں اور گھر والوں سے شیئر کر سکیں گے۔
اس مقصد کے لیے کسی گروپ چیٹ میں متعدد تصاویر کو سلیکٹ کرکے Create البم کے آپشاپن پر کلک کریں۔پہلے سے بنے البم میں تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈ کرنے کے لیے انہیں سلیکٹ کرکے ایڈ ٹو البم کے آپشن پر کلک کریں۔
مزیدپڑھیں :حبا بخاری نے نادیہ خان کی بولتی بند کردی
گروپ چیٹ میں شامل ہر فرد ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ سکے گا جبکہ مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی ایڈ کر سکے گا۔اسی طرح ہر فرد ان شیئرڈ البمز میں موجود تصاویر یا ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کر سکے گا۔
تیسرا فیچر کیو آر کوڈ کے ذریعے میسنجر میں لوگوں کو ایڈ کرنے کا ہے۔کمپنی کے مطابق تمام میسنجر صارفین کا ایک منفرد کیو آر کوڈ ہوگا جسے اسکین کرکے لوگوں کو ایڈ کرنا ممکن ہوگا۔
اسی کے ساتھ چوتھا فیچر اب میسنجر میں صارفین 100 ایم بی تک کی فائلز سینڈ کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق تمام فارمیٹس بشمول ورڈ، پی ڈی ایف اور ایکسل فائلز کو بھیجنا ممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ کمپنی کے اعلان کے مطابق یہ فیچرز آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

