لاس اینجلس (ویب ڈیسک )واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو آئی او ایس پر پروفائل تصاویر کے اسکرین شاٹ لینے سے روکے گا۔اسکرین پر ایک پیغام نظر آئے گا جس میں صارفین کو مطلع کیا جائے گا کہ پروفائل تصاویر کے اسکرین شاٹس لینے کو بلاک کردیا گیا ہے ، جیسا کہ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ایپ پر ہر ایک کی پرائیویسی کے تحفظ کے لئے شروع کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق صارفین کو مالک کی رضامندی کے بغیر پروفائل تصاویر لینے اور شیئر کرنے سے روک کر یہ آپشن پرائیویسی پروٹیکشن کی ایک اضافی پرت پیش کرے گا۔
مزیدپڑھیں :نئے دور کا نیا ڈیجیٹل پنجاب، سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کاپائلٹ پراجیکٹ شروع
اگرچہ ، لوگ اب بھی دوسرے آلات یا کیمروں کے ساتھ تصویر لے سکتے ہیں لیکن ایپ کے اندر اسکرین شاٹ کی خصوصیت کو بلاک کرنے سے پروفائل تصاویر کے غیر مجاز اشتراک کو یقینی طور پر کم کیا جاسکے گا۔

صارفین کو اسکرین شاٹس لینے سے روک کر اجازت کے بغیر اس میٹا ایپ کا فیچر پروفائل تصاویر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا جن کا غلط استعمال یا تقسیم کیا جاسکتا ہے۔
مزید برآں واٹس ایپ ایک نئے فیچر کی بھی آزمائش کر رہا ہے جو صارفین کو ایک ‘فلٹر’ پیش کرے گا جس سے اینڈرائیڈ پر چیٹ ٹیب سے ان کے پسندیدہ افراد کی فہرست فوری طور پر مل جائے گی۔


