Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال کی جانیوالی ایپس کے صارفین کے اعدادو شمار کی رپورٹ جاری

جولائی 2024 میں پاکستان میں صارفین کی جانب سےسب سے زیادہ استعمال کی جانیوالی ایپس کے صارفین سے متعلق مکمل اعدادو شمار کی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جولائی 2024 میں سب سے زیادہ 71.70 ملین یعنی 32 فیصد سے زائدتعداد یوٹیوب صارفین کی رہی ، اوران اعداد شمار کے مطابق یوٹیوب فہرست میں سب سے اوپر رہی ۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق فہرست میں دوسرا نمبر فیس بک کا رہا ، جس کے صارفین کی تعداد 60.40 ملین یعنی 20 فیصد کے قریب رہی ۔

فہرست میں تیسرے نمبر پرسب سے زیادہ استعمال کی جانیوالی ایپ 54.30 ملین صارفین کیساتھ ٹک ٹاک رہی، جو کہ مکمل تعداد کا سترہ فیصد سے زائد بنتا ہے ۔

اسی طرح سے با لترتیب دیگر ایپس میں چوتھے نمبر پر 49.90 ملین صارفین کے ساتھ میسنجر (16.46%)، پانچویں نمبر پر 30.21 ملین یوزرز کیساتھ سنیپ چیٹ رہی ،چھٹے نمبر پر انسٹاگرام 18.50 ملین صارفین ، ساتویں نمبر پر لنکڈ اِن 13.70 ملین یوزرز جب کہ ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے صارفین کی تعداد04.50 رہی ۔

اِنسانی حقوق کی آڑ میں منشیات جیسامکروہ دھندا،این جی او بے نقاب

یہ بھی پڑھیں