Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اہرام مصر کے اوپر پراسرار معاملہ کیا؟ راز فاش!

قاہرہ(ویب ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے سب سے بڑی پلازما ببلز کا پتہ لگانے کا اعلان کردیا ہے، جو دنیا کے مختلف علاقوں جیسے مصری اہرام اور مڈوے آئی لینڈز تک پھیلی ہوئی ہیں۔

یہ پلازما ببلز سیٹلائٹ مواصلات اور جی پی ایس کو متاثر کرتی ہیں اور ان کا پتہ چائنا اکیڈمی آف سائنسز کے ذریعے تیار کردہ نئے لو لیٹیٹیوڈ لانگ رینج آئنوسفیرک ریڈار کے ذریعے لگایا گیا ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زمینی کرہِ ہوا کی ایک سطح میں گیس کی بڑی مقدار جمع ہو رہی ہے جس کے سبب مصنوعی سیاروں اور ان کے ساتھ منسلک آلات کے بیچ رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر الشاہد نے مزید بتایا کہ یہ صورت حال بلبلوں کی شکل میں جنم لیتی ہے۔ یہ نیوی گییشن اور سیٹلائٹس کے حوالے سے محدود خلل پیدا کرنے میں نمایاں طور پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:موجا ہی موجاں،آسٹریلیامیں پناہ کے متلاشی افراد کیلئے نئی پالیسی کیا؟ابھی جانیئے

یہ بھی پڑھیں