Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

پاکستان میں واٹس ایپ پر سائبر حملے،حساس کمیونیکیشن تک رسائی کا انکشاف، ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں واٹس ایپ اکاونٹس ہیک کرکے حساس کمیونیکشن تک رسائی تک انکشاف، وی پی این کے استعمال سے واٹس ایپ پر سائبرحملوں میں اضافہ ہوگیا، اس حوالے سے حکومت نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے واٹس ایپ سیکیورٹی اپ ڈیٹس سے متعلق آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین، صارفین احتیاطی تدابیر اپنا کر سائبر حملوں سے آفیشل ڈیٹا محفوظ رکھ سکتے ہیں، صارفین کسی بھی مشکوک سرگرمی کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔

ہیکنگ کے ذریعے وٹس ایپ صارفین کی حساس کمیونیکیشن تک رسائی کا انکشاف ایڈوائزری جاریوٹس ایپ اکاونٹس ہیک کرکے ذاتی اور آفیشل پیغام رسانی تک حاصل کی جاتی ہے،۔پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس پر سائبر حملوں میں اضافہ ہوگیا، ہیکنگ کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کی حساس کمیونیکیشن تک رسائی کا انکشاف ہوا ۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر) نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔ صارفین ہیکنگ سے بچنے کیلئے وٹس ایپ پر مضبوط پاس ورڈ استعمال کریں اور کسی بھی نامعلوم لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔ واٹس ایپ اکاونٹ کو بایو میٹرک کے ذریعے لاک رکھیں، عوامی مقامات پر وائی فائی پر واٹس ایپ کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں صارفین کو کلاؤڈ بیک اپ غیرفعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، صارفین وٹس ایپ پر بلٹ ان سیکیورٹی فیچرز استعمال کریں، صارفین اینٹی وائرس اور اینٹی مال وئیر سافٹ ویئر انسٹال کریں۔

امریکی نمائندگان کا خط پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت،160پاکستانی پارلیمنٹرین کاوزیراعظم کو خط ارسال

یہ بھی پڑھیں