Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

5G اسپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین، نیلامی کا طریقہ کار کیا ہوگیا؟ معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس کارپوریشن کے درمیان آئی ایم ٹی اسپکٹرم 5G کی فراہمی کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے نے پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کے ضمن میں آئی ایم ٹی اسپیکٹرم کی فراہمی کے سلسلے میں مشاورتی خدمات کے حصول کے لیے نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس انکارپوریشن (NERA) سے معاہدہ کر لیا ہے، یہ معاہدہ 5 نومبر 2024 کو طے پایا ہے۔

معاہدے کے تحت فریقین کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کنسلٹنٹ کی جانب سے حکومت کو آئندہ اسپیکٹرم کی فراہمی کے عمل کے اہم نکات پر سفارشات پیش کی جائیں گی ، جن میں مجوزہ اصلاحات، اسپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین، اور نیلامی کا طریقہ کار شامل ہے۔

اسپیکٹرم کی فراہمی کا عمل ممکنہ طور پر اپریل 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
24مزیدپڑھیں:نومبر پی ٹی آئی احتجاج، رینجرز اور ایف سی کے 9ہزار اہلکاروں کی خدمات طلب

یہ بھی پڑھیں