اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیلی کیمونیکشن حکام نے وی پی این کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کردیا،فائر وال کے ذریعے وی پی این کی بندش کا ٹرائل کیا جارہا ہے، وی پی این کی بندش کا یہ ٹرائل دو روز تک جاری رہے گا،
ذرائع پی ٹی اے کے مطابق ٹرائل کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی مشق کی جائے گی، پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھے ہے
یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا آغاز کیا جائے گااب تک 25 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں
تیز بارش سے موسم سرد،ناران کاغان ، وادی نیلم کے پہاڑوں نے سفید چادر اُوڑھ لی


