اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) آزادکشمیر سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گزشتہشب ہونیوالی تیز بارش سے موسم مزید سرد جبکہ وادی ناران، کاغان ،وادی نیلم کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ۔
دوسری جانب بابو سر ٹاپ، بٹہ کنڈی، جھیل سیف الملوک میں بھی برفباری نے سیاحوں کیلئے راستہ ہموار کردیا،۔وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا
جبکہ علاقے میں ایندھن کی شدید کمی دیکھنے میں آئی ۔چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم تتہ پانی کے مقام پر عارضی طور پر چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دی ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا سیاسی پارہ ہائی ، محکمہ موسمیات کی موسم انتہائی سرد ہونے کی پیشگوئی
