Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا سیاسی پارہ ہائی ، محکمہ موسمیات کی موسم انتہائی سرد ہونے کی پیشگوئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جہاں سیاسی گرمی بڑھ رہی ہے وہاں پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے موسم کے مزید ٹھنڈے اور سرد ہونے کا عندیہ دیدیا

پی ایم ڈی کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور اس کے گردونواح میں سموگ کی لپیٹ میں رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں سموگ کی شدت زیادہ رہے گی۔

خیبرپختونخوا میں بھی بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ میں اتوار کو بھی موسم خشک رہے گا۔ تاہم کشمور، سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی دھند کے ساتھ سموگ کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم صوبے کے شمالی علاقے سرد رہیں گے۔پی ایم ڈی نے کہا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں موسم خشک رہے گا لیکن ابر آلود رہے گا۔
دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں، ن لیگی قیادت اپنے کارندوں ، اجرتی غنڈوں کو لگام دے ، آصف کرمانی

یہ بھی پڑھیں