Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

18فیصد سیلز ٹیکس، سولر پینلز کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر 18فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز کے بعد سولر پینلز کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سولر پینل کی قیمت میں 3200روپے تک کا اضافہ ہو گیاہے اور،فی واٹ30روپے والا سولر پینل 35.5وپے فی واٹ ہو گیا۔

دوسری جانب لاہور سولر ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے سولرپر سیلز ٹیکس کی تجویز کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت میں برابری کو یقینی بنانے کیلئے تجویز ہے کہ سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائےیہ اقدام پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاکستان میں‌شدید ہیٹ ویو، موٹروےپولیس کی ٹریول ایڈوائزری جاری

یہ بھی پڑھیں