اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی فون 17 سیریز کے متعارف کرائے جانے کی ممکنہ تاریخ اور ان میں موجود خصوصیات سامنے آگئی ہیں۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز 9 یا 10 ستمبر کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔
اس سال کے آئی فونز موجود خصوصیات
آئی فون 17 سیریز 7 ماڈلز پر مشتمل ہوگی۔ یہ سیریز آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس پر مشتمل ہوگی۔ اس کے علاوہ آئی فون 17 سیریز کے بیک پر کیمرا ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
آئی فون 17 سیریز میں بیک پر اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈیزائن اپنایا جائے گا۔ اسی طرح فرنٹ کیمرے کے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں بھی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی جبکہ زیادہ فاسٹ میگ سیف چارجنگ اور اے 19 چپس بھی فونز کا حصہ بنائی جائیں گی۔
آئی فون 17 ائیر اس کمپنی کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا جو کہ آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا۔ اس فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو کہ ممکنہ طور پر 48 میگا پکسل کا ہوگا۔

مزیدپڑھیں:ملک بھر میں اگلے تین دن شدید بارشیں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی