Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

ایپل کا کم قیمت میک بک لانے کا منصوبہ ، قیمت کیا ہوگی؟

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) ایپل روایتی طور پر اپنے میک بک کو پریمیم اور مہنگے ڈیوائسز کے طور پر پیش کرتا ہے، مگر رپورٹس کے مطابق کمپنی پہلی بار بجٹ لیپ ٹاپ مارکیٹ میں قدم رکھنے جا رہی ہے۔

بلوم برگ کے صحافی مارک گرومن کا کہنا ہے کہ ایپل 2026 میں ایک ایسا نیا کم قیمت میک بک متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس کی قیمت ایک ہزار ڈالر سے کہیں کم ہوگی، جبکہ بعض رپورٹس اس کی قیمت $599 تک بتا رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیا سستا میک بک اس وقت “J700” کوڈ نام کے تحت ابتدائی پروڈکشن میں ہے۔ قیمت کم رکھنے کے لیے ایپل اس میں موجودہ میک بک ایئر کی نسبت چھوٹی اسکرین اور کم قیمت LCD استعمال کرے گا۔ اس کا سائز ممکنہ طور پر 12 انچ کے قریب ہوگا۔

اس کے علاوہ ایپل اس میں A-سیریز آئی فون پروسیسر لگانے پر غور کر رہا ہے، جو کمپنی کے مطابق میک بک لیول پرفارمنس دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیک ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ لیپ ٹاپ خاص طور پر طلبہ، عام صارفین اور کاروباری اداروں کو ہدف بنائے گا، جنہیں بنیادی کاموں جیسے ویب براؤزنگ، ڈاکیومنٹ بنانے اور ہلکی پھلکی میڈیا ایڈیٹنگ کے لیے ایک سستی ڈیوائس کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایپل اس کے ذریعے تعلیم کی اس مارکیٹ میں بھی قدم جمانا چاہتا ہے جہاں اس وقت کروم بُکس کی مضبوط گرفت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل کا $300 سے $600 کے درمیان کی قیمت میں میک بک لانچ کرنا ایک بڑا اسٹریٹجک بدلاؤ ہوگا۔ اس وقت کمپنی کا سب سے سستا میک بک ایئر M4، $999 میں دستیاب ہے، جبکہ کچھ ریٹیلرز ابھی بھی 5 سال پرانا M1 میک بک ایئر تقریباً $600 میں فروخت کر رہے ہیں۔

ان حالات میں، جب صارفین مہنگائی اور معاشی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، ماہرین کے مطابق ایپل کا یہ کم قیمت میک بک وقت کی ضرورت بھی ہے اور ممکنہ طور پر کمپنی کو ایک نئی بڑی مارکیٹ تک رسائی دلا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:کراچی کا تاریخی کینٹ اسٹیشن اب نئے روپ میں نظر آئے گا

یہ بھی پڑھیں