Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بس اور ٹرین پر سفر کے دوران اینڈرائیڈ فون سیٹنگز بدل دے گا، گوگل نے اہم سہولت دے دی

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)گوگل جلد ہی عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے صارفین کے لیے اینڈرائیڈ میں ایک نئی سہولت متعارف کرانے والا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے فون خود بخود سیٹنگز ایڈجسٹ کرے گا جب یہ شناخت کرے گا کہ صارف بس یا ٹرین میں سفر کررہا ہے۔

اینڈرائیڈ پہلے ہی ڈرائیونگ موڈ کے ذریعے ڈرائیونگ کے دوران آنے والی کالز اور نوٹیفیکیشنز کو خاموش کر دیتا ہے تاکہ ڈرائیور کو خلل نہ ہو۔ تاہم موجودہ فیچرز میں یہ بس یا ٹرین میں سفر کا پتہ نہیں لگا سکتا، جس کی وجہ سے صارفین کو سفر کے دوران خود سے والیوم کم کرنا، ڈو ناٹ ڈسٹرب وغیرہ آن کرنا کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گوگل ایک نیا موڈ متعارف کرانے والا ہے جسے ٹرانزٹنگ موڈ کہا جا رہا ہے۔ یہ موڈ اینڈرائیڈ 15 QPR2 میں لانچ کیے گئے موجودہ موڈز کی طرح کام کرے گا اور اس میں ایک خصوصی ٹرگر ہوگا: ’وائل ٹرانزٹنگ‘۔ اس موڈ کی مدد سے صارف کے فون کو خودکار طور پر ایڈجسٹ کر کے عوامی ٹرانسپورٹ میں بہتر تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

گوگل پلے سروسز ڈرائیونگ موڈ کی شناخت کے ساتھ ساتھ یہ بھی طے کرے گی کہ صارف کب بس یا ٹرین میں ہے۔ اگرچہ کمپنی نے ابھی تک تفصیلات نہیں بتائیں کہ سیٹنگز میں کیا تبدیلیاں شامل ہوں گی، مگر امکان ہے کہ صارف نوٹیفیکیشنز، اسکرین سیٹنگز، ڈارک موڈ اور دیگر فیچرز کو خودکار طور پر اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکے گا۔

مزید اطلاعات کے مطابق یہ موڈ گوگل کے آنے والے موشن کیوز فیچر سے بھی منسلک ہو سکتا ہے، جس کا مقصد سفر کے دوران حرکت سے پیدا ہونے والی بیماری کو کم کرنا ہے۔ ٹرانزٹنگ موڈ ممکنہ طور پر اینڈرائیڈ 16 QPR3 میں مارچ میں لانچ ہو سکتا ہے، تاہم سرکاری ریلیز کی تاریخ ابھی گوگل کی جانب سے تصدیق نہیں ہوئی۔
مزیدپڑھیں:سرپرائز پیکج، وہ 15 نئے فیچرز جو آپ کا فون بدل ڈالیں گے

یہ بھی پڑھیں