واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایلون مسک نے لکھا کہ وینزویلا میں 3 فروری سے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کریں گے۔
In support of the people of Venezuela 🇻🇪 https://t.co/JKxOFWsikP
— Elon Musk (@elonmusk) January 4, 2026
ایلون مسک نے اسٹار لنک کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں مسلسل رابطے کو یقینی بنانے کے لیے فری انٹرنیٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کر کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر امریکا منتقل کردیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا میں حکومت کی تبدیلی تک ملک کا نظام امریکا چلائے گا۔
مزیدپڑھیں:امریکی جنرل نے وینزویلا آپریشن کی تفصیلات بتا دیں، 150 طیاروں کی شمولیت کا انکشاف
