Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایکس سمیت سوشل میڈیا تک رسائی محدود، صارفین متبادل راستے تلاش کرنے لگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)22 دسمبر کے بعد پاکستان نے روس، چین اور ایران کی طرز پر شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً ایکس (سابقہ ٹوئٹر) تک غیر محدود رسائی کے لیے وی پی این کے استعمال پر پابندیاں سخت کر دی ہیں۔ تاہم ان پابندیوں کے باوجود بڑی تعداد میں صارفین اب بھی مختلف طریقوں سے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

ڈیجیٹل حقوق کے ماہرین کے مطابق کئی صارفین ProtonVPN سمیت دیگر وی پی این سروسز کے ذریعے ان پابندیوں کو بائی پاس کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسے صارفین کی جانب سے تجربات اور احتیاطی تجاویز شیئر کی جا رہی ہیں جن کا مقصد انٹرنیٹ تک بلا رکاوٹ رسائی برقرار رکھنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وی پی این پر پابندیوں کے بعد پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جہاں انٹرنیٹ کنٹرول اور سنسرشپ کے اقدامات بڑھائے جا رہے ہیں۔ اس صورتحال نے اظہارِ رائے کی آزادی اور ڈیجیٹل پرائیویسی سے متعلق سوالات کو بھی جنم دیا ہے۔

دوسری جانب صارفین کا مؤقف ہے کہ معلومات تک آزاد رسائی ان کا بنیادی حق ہے، اسی لیے وہ تکنیکی متبادل تلاش کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ فریڈم سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ مکمل پابندیاں عملی طور پر مؤثر ثابت نہیں ہوتیں اور صارفین نت نئے طریقوں سے راستہ نکال لیتے ہیں۔

ابھی تک حکومتی سطح پر وی پی این استعمال سے متعلق مزید سخت اقدامات یا وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔


مزیدپڑھیں:پنجاب میں گڈ گورننس کے لیے نیا ماڈل متعارف، گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال کا ایم ایس اور پرنسپل بدانتظامی پر معطل

یہ بھی پڑھیں