Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

اب سفر ہوگا اور بھی آسان، گوگل میپ میں بڑی تبدیلی

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)گوگل میپس نے اپنے صارفین کے لیے سفر کو مزید سہل بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس نیا تھری ڈی فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

اس جدید فیچر کی بدولت اب ڈرائیورز کو تھری ڈی امیجز کے ذریعے راستوں کو سمجھنے میں غیر معمولی آسانی ہوگی، جبکہ اے آئی کی مدد سے شاہراہوں کی بہتر شناخت اور راستے میں آنے والی رکاوٹوں کی نشاندہی بھی ممکن ہو سکے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ’آسک میپس‘ کا فیچر بھی پیش کیا گیا ہے جو صارفین کے ساتھ بات چیت کے انداز میں کام کرے گا۔ یہ فیچر کم رش والے راستے تلاش کرنے، ایک سے زیادہ اسٹاپس کی منصوبہ بندی کرنے اور سفر سے متعلق دیگر تفصیلی معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

گوگل کے ان نئے اقدامات کا مقصد ٹیکنالوجی کی مدد سے نیوی گیشن کو مزید بہتر اور وقت کی بچت کو یقینی بنانا ہے، نئے فیچر کے ذریعے مسافر مقامی مقامات، مشہور جگہوں اور ریستوران کے بارے میں بھی آسانی سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق اس سسٹم کو دنیا بھر میں موجود تقریباً 30 کروڑ مقامات اور 50 کروڑ صارفین کے ریویوز سے معلومات حاصل ہوتی ہیں، جس سے نتائج زیادہ درست اور ذاتی نوعیت کے ہو جاتے ہیں۔

گوگل میپس کی وائس پریزیڈینٹ نے کہا کہ یہ تبدیلی اس پلیٹ فارم کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اب میپس ہر صارف کے لیے الگ انداز میں کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ جب حقیقی دنیا میں کہیں جانا چاہتے ہیں تو میپس استعمال کرتے ہیں، اور اب یہ سروس منصوبوں کو فوری طور پر عملی شکل دینے میں مدد دے گی۔
مزیدپڑھیں:الیکٹرک بائیک کا رجحان بڑھنے لگا، ایک چارج پر کتنے کلومیٹرچلتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں