Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

WhatsApp کو استعمال کرنے کیلئے اب ماہانہ پیسے دینے ہوں گے؟ کمپنی کا بڑا فیصلہ

WhatsApp صارفین کے لیے ایک نئے پیڈ سبسکرپشن فیچر “WhatsApp Plus” پر کام کر رہا ہے، جس کے بعد صارفین میں اس کے ممکنہ فیچرز اور قیمت سے متعلق دلچسپی اور خدشات دونوں سامنے آ رہے ہیں۔

کمپنی Meta کے مطابق یہ سبسکرپشن مکمل طور پر اختیاری ہوگی اور اس سے ایپ کے بنیادی فیچرز جیسے فری میسجنگ، کالنگ اور پرائیویسی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یعنی عام صارفین بدستور بغیر کسی ادائیگی کے واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق “WhatsApp Plus” زیادہ تر پرسنلائزیشن فیچرز پر مشتمل ہوگا، جن میں خصوصی اسٹیکرز، کسٹم رنگ ٹونز، مختلف تھیمز، وال پیپرز اور ایپ آئیکنز شامل ہوں گے۔ تاہم یہ تبدیلیاں صرف صارف کی اپنی ایپ تک محدود رہیں گی اور دوسرے صارفین کو نظر نہیں آئیں گی۔

اس کے علاوہ سبسکرائبرز کو زیادہ سہولت دیتے ہوئے 20 چیٹس پن کرنے کی اجازت بھی دی جائے گی، جو کہ عام صارفین کے مقابلے میں زیادہ ہے۔قیمت کے حوالے سے ابھی حتمی اعلان نہیں کیا گیا، تاہم اندازہ ہے کہ پاکستان میں اس کی ماہانہ فیس تقریباً 230 روپے ہو سکتی ہے، جبکہ یورپ میں یہ تقریباً 2.49 یورو اور میکسیکو میں 29 پیسو تک ہو سکتی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب Meta اپنی مختلف ایپس میں سبسکرپشن ماڈلز متعارف کروا رہی ہے۔ اس سے قبل Instagram پر بھی اسی نوعیت کے تجربات کیے جا چکے ہیں۔

مزیدپڑھیں:امریکا سے مذاکرات کے لیے وفد پاکستان آئے گا یا نہیں ؟ ایرانی وزارت خارجہ نے بتا دیا

اعداد و شمار کے مطابق Meta کی ایپس دنیا بھر میں اربوں صارفین استعمال کرتے ہیں، اور کمپنی مسلسل نئی آمدنی کے ذرائع تلاش کر رہی ہے، جس کے تحت اب واٹس ایپ میں بھی پریمیئم فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں