Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

سوشل میڈیا میں بڑی تبدیلی: میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ایک کردیا

میٹا(meta) نے صارفین کے لیے ایک نیا اور جدید “یونیفائیڈ اکاؤنٹ سسٹم” متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت اس کی تمام سروسز کو ایک ہی مرکزی پلیٹ فارم پر منظم کرنا ہے۔

کمپنی کے مطابق موجودہ “اکاؤنٹس سینٹر” صرف محدود سہولیات فراہم کرتا ہے، تاہم نیا نظام اس سے کہیں زیادہ جامع ہوگا، جس میں صارفین اپنے تمام اکاؤنٹس، سیکیورٹی سیٹنگز اور ڈیوائس کنیکشنز کو ایک ہی جگہ سے کنٹرول کر سکیں گے۔ یہ نظام آئندہ سال کے دوران مرحلہ وار متعارف کرایا جائے گا۔

نئے سسٹم کے تحت صارفین کو تمام میٹا ایپس کے لیے ایک ہی لاگ اِن کی سہولت ملے گی، جس سے بار بار مختلف پاس ورڈز یاد رکھنے اور استعمال کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ پاسکیز کی سپورٹ بھی شامل کی جا رہی ہے، جس سے فنگر پرنٹ، فیس ریکگنیشن یا دیگر ڈیوائس بیسڈ طریقوں کے ذریعے لاگ اِن ممکن ہوگا۔

سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے سسٹم میں مشکوک لاگ اِن کی فوری اطلاع، سیکیورٹی الرٹس اور دو مرحلہ جاتی تصدیق (Two-Factor Authentication) کو فعال کرنے کی سفارشات بھی شامل ہوں گی۔

مزیدپڑھیں:1950 کی دہائی کا نایاب 100 روپے کا نوٹ بنگلہ دیش سے پاکستان واپس آ گیا

یہ نیا پلیٹ فارم ایک مرکزی ڈیش بورڈ کے طور پر کام کرے گا، جہاں صارفین اپنے پاس ورڈز، ای میل ایڈریسز اور دیگر سیکیورٹی معلومات کو ایک ہی جگہ سے اپڈیٹ اور مینج کر سکیں گے، جس سے مختلف ایپس میں بار بار سیٹنگز تبدیل کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ والدین کے لیے “فیملی سینٹر” کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر ایک ہی جگہ سے نظر رکھ سکیں گے۔

میٹا نے واضح کیا ہے کہ جو صارفین اپنی ایپس کو الگ الگ رکھنا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ آپشن بدستور موجود رہے گا اور ہر پلیٹ فارم کی پرائیویسی سیٹنگز اپنی جگہ برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں