Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

آ ج05اپریل بروزجمعہ المبارک پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

 

ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔ تا ہم مری،گلیات ، خطہ پوٹھوہارمیں چند مقا ما ت پر تیز ہواؤں/ جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم چترال،دیر، سوات، کوہستان ، مانسہرہ ، شانگلہ اور بونیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں / جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں