اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چندروز میں مزید موسلادھار بارشیں، پہاڑوں پر برفباری متوقع، جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا ایک اور سلسلہ 16 اپریل سے بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ 17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور 18 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوںتک پھیل جائےگا۔
15 اپریل کے روز تیز /موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان ، مری، گلیات، دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ ، مالاکنڈ، بالاکوٹ، کالام، دروش، سیدو شریف،شانگلہ ،ناران، کاغان کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ۔
18 اپریل کو شدید موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان میں برساتی نالوں، گوادر ، قلات ودیگر علاقوں میں 20 اپریل کے دوران سوات چترال ، کوہستان، مانسہرہ ، مری ، خیبرپختونخواہ، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ، تیز بارشوں کے دوران سیاح غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت ۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی 17 اور 18 اپریل کو موسلادھار بارشوں کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ آندھی، تیز بارشوں کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچانے کا اندشہ تیز بارشوں کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت


