اسلام آباد(ویبڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
بروز پیر 15 اپریل کو جاری نیوز الرٹ میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 17 اور 18 اپریل کو موسلادھار بارشوں کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
مزیدپڑھیں :بہاولنگر واقعہ کو بڑا ایشو بنانے کی ضرورت نہیں، وفاقی وزیرداخلہ
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی، تیز بارشوں کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچانے کا اندشہ ہے۔
اس کے علاوہ نیوز الرٹ میں تیز بارشوں کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
