Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت گرم رہے گا، اس دوران شدید نمی اورحبس بھی رہے گی تاہم بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران شمال مشرقی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے ضلع قصور میں، گوجرانوالہ میں 28 ملی میٹر، سندھ کے نگر پارکر میں 15 ملی میٹر، خیبرپختونخوا کے بونیر میں 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی ​​میں 48، تربت اور دالبندین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ، بھکر، جیکب آباد اور نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدپڑھیں :آر ڈی اے کی 8 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی

یہ بھی پڑھیں