کراچی (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا ایک اور سپیل بلوچستان سے داخل، کوئٹہ ، سندھ سمیت مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان ، گزشتہ روز سندھ کے علاقے جامشور، میرپورخاص اور نوشہروفیروز، اوستہ محمد سمیت مختلف اضلاع میں رات سے تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،
سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سیلابی ریلے سے فضلوں کونقصان پہنچنے کا خدشہ ،طوفانی بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ، جامشورو میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری جبکہ جامشورو کے کوہستانی علاقے میں بارش نے تباہی مچادی، مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، برساتی پانی گھروں میں داخل ہوگیا، متعدد بھیڑ بکریاں برساتی پانی میں بہہ گئیں، کئی دیہات کا جامشورو سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔
اس کے علاوہ میرپورخاص، نوشہرو فیروز، بھٹ شاہ، نیو سعیدآباد، مٹیاری، ہالا اور میٹاری سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ اہم شاہرائیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، بارش کے باعث کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کے باعث کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
شہرقائد میں نئے سپیل کا امکان، 100 ملی میٹر بارش متوقع، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
