Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

جولائی سے اب تک طوفانی بارشوں کے باعث 189 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے رپورٹ

اسلا آباد آباد(نیوزڈیسک)یکم جولائی سے ملک بھر میں بارشوں کے باعث اب تک 189 افراد جاں بحق ہوگئے،این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے جاری بارشوں کے دوران سب سے زیادہ صوبہ پنجاب میں 68 شہری جاں بحق ہوئے، خیبرپختونخوا میں 65 اور سندھ میں مختلف حادثات میں 32 افرد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔این ڈی ایم اے نے رپورٹ میں بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 645 گھر مکمل تباہ ہوئے اور ایک ہزار 419 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ملک بھر میں بارشوں کے باعث 8 اسکول اور 35 پل بھی متاثر ہوئے، جب کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 323 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
ملک بھر میں طوفانی بارشیں،13افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیش گوئی،اربن فلڈنگ کی وارننگ

یہ بھی پڑھیں