اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون کی بارش نے تباہی مچا دی، نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ، گھروں میں پانی داخل، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، دریاوں کے کنارے کھڑی فصلیں تباہ، گھروں میں پانی داخل ، متعدد دیہات اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ۔
لاہور میں رات گئے لکشمی چوک، مال روڈ، جیل روڈ، باغبانپورہ، تاج پورہ، اقبال ٹاؤن اور چوبرجی سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل دوسری جانب مریدکے، کندیاں، چشمہ اور نواحی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ بلوچستان میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، خضدار میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، کچے کے علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل خوب برسے، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، گلی محلوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جبکہ سندھ میں بارشوں کا زور دار سپیل جاری ہے، کراچی میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ادھر آزاد کشمیر میں بھمبر، کوٹلی میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے جبکہ ملحقہ آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آ ج21 اگست بروز بدھ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

