راولپنڈی (نیوزڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں موسم مرطوب اورگرم رہے گا۔وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے تاہم شام کے بعد تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے
چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، مہمند، خیبر، باجوڑ اور مالاکنڈ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔۔خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع ،پنجاب میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور بارش کا امکان ہے۔
تھر پارکر، میرپورخاص، بدین، مٹھی، سانگھڑ، خیر پور اور گردو و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بھی چند مقامات پر گرج چمک اور بارش ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان جبکہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
سکھر ملتان موٹروے پر المناک حادثہ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

